اشتہار

جاپان کی باہمت لڑکی اور خوبرو ٹرک ڈرائیور

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کی 24 سالہ خوبرو ٹرک ڈرائیور کے دنیا بھر میں چرچے ہوگئے، خاتون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عام طور پر ٹرک مرد حضرات چلاتے ہیں مگر جاپان کی ایسی باہمت لڑکی ہے جس نے والد کی بیماری کے بعد اپنے شعبے کو چھوڑ کر گھر کے اخراجات چلانے کے لیے ٹرک چلانا شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی لڑکی کا نام رائنو ساسا اور اُس کی عمر صرف 24 برس ہے، خاتون نہ صرف رقص کرتی تھیں بلکہ وہ دیگر بچوں کو بھی اس کی تربیت فراہم کرتی تھیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سات برس قبل رائنو کے والد جو خود ٹرک ڈرائیور ہیں اچانک شدید علیل ہوئے اور بستر مرگ پر چلے گئے، معاشی تنگدستی اور والد کا علاج کرانے کے لیے خاتون نے اپنے باپ کا پیشہ اختیار  کیا اور اب وہ روزانہ سیکڑوں میل مسافت تک اکیلے مہارت کے ساتھ ٹرک چلاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اہلکار کے حسن سے سینئر افسران پریشان

رائنو کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ ٹرک میں سفر کرتی تھیں، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ زندگی میں کبھی ایسا موڑ بھی آئے گا کہ انہیں خود ہی ڈرائیور بننا پڑے گا۔

جاپان کی خوبرو خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹس بنائے جہاں وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں، ان کے صارفین کی تعداد روزانہ بڑتی جارہی ہے۔

رائنو کو جاپان میں سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اُن کی ہمت کو داد بھی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خوبرو اداکارہ کی حفاظت پر 200 سیکیورٹی اہلکار تعینات

خاتون ڈرائیور نے دلچسپ انکشاف کیا کہ وہ اب تک ٹرک ڈرائیور کا یونی فارم نہیں خرید سکیں، اس کے پیچھے وجہ غربت نہیں بلکہ ابھی اُن کے سائز کی جیکٹ ، پینٹ اور دستانے مارکیٹ میں نہیں کیونکہ کمپنیاں مردوں کے لیے ہی تیار کرتی ہیں۔

رائنو کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں خواتین ڈرائیورز کے لیے یونی فارم کی کمپنی قائم کریں گی تاکہ کسی اور کو مستقبل میں مشکل پیش نہ آئے۔

جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق رائنو ایک شہر سے دوسرے شہر ٹرک کے ذریعے سبزیاں اور پھل لے جاتی ہیں، اگر کبھی گاڑی راستے میں خراب ہوجائے تو وہ مکینک کی مدد حاصل کرتی ہیں جبکہ مال اتارنے اور چڑھانے کا کام بھی مزدوروں سے کرواتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں