10.9 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

برازیل میں ماڈل ریمپ واک کے دوران گر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤپولو: برازیل میں ہونے والے سان پولو فیشن ویک کے دوران اس وقت لوگ افسردہ ہوگئے جب کیٹ واک کے دوران ماڈل ریمپ کے دوران گر کر جاں بحق ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے سان پاولو فیشن ویک کے دوران اس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مرد ماڈل کیٹ واک کے دوران ریمپ پر گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

فیشن شو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیلز سوریس ریمپ پر مڑنے کے لیے جیسے ہی پلٹا تو جوتے کے تسمے پھنسنے کے باعث گرا اور مر گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کی عمر 26 سال تھی۔

- Advertisement -

ماڈل کے گرنے کے دن وہ فیشن ویک کا آخری روز تھا، ٹیلز جیسے ہی گرا اسے فوری طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ہوش میں نہیں آیا، بعدازاں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

https://www.facebook.com/diariodonordeste/videos/316551079023732/

واضح رہے کہ فیشن ویک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماڈل کی طبیعت پہلے سے ناساز تھی۔

یاد رہے کہ برازیل کے شہر ساؤ پولو میں فیشن ویک جاری تھا جس میں دیدہ زیب کپڑے زیب تن کرکے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تھی۔

اس موقع پر مشہور برازیلین ڈیزائئنر رونالڈو فراگا نے اپنے نئے ملبوسات کا کلیکشن پیش کیا تھا، ڈیزائنر نے اپنے کلیکشن میں پرانے زمانے کی منظر کشی کی، ماڈلز نے منفرد کپڑے اور مختلف انداز کے ہیلمٹ پہن کر پرانے دور کی یاد تازہ کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں