نیویارک: ہالی ووڈ اداکار رامی مالک نے اسلام مخالف فلموں میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔
برطانوی ٹی وی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں ایسی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے جو کسی بھی مذہب کے خلاف بنائی جائے گی یا پھر تعصب اور منفی سوچ کو بڑھاوا دے دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے فلم بانڈ 25 کے کردار کی پیش کش کو اس لیے ٹھکرا دیا کیونکہ اُس میں تعصب پر مبنی اداکاری کرنا تھی۔ رامی نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر کیری جوجی فوکو ناگا سے اسکرپٹ لے کر پڑھا تو اُس میں انہیں عربی بولنا تھی اور اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا تھا اسی لیے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی کردار اور مذہب کو دہشت گردی سے نہیں جوڑ سکتے، اگر ایسا کردار میں کرلیتا تو ممکن ہے کوئی تنظیم گھر والوں کو نقصان پہنچا دے۔ یاد رہے کہ مصری نژاد امریکی اداکار رامی ملک 1981 میں لاس اینجلس میں پیدا ہوئے، اُن کے والدین نے مصر سے ہجرت کر کے امریکا میں پناہ لی تھی۔