اشتہار

 حجاب کے خلاف ٹویٹس پرامریکی ’ مس مشی گن‘ اپنے اعزاز سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

 واشنگٹن:امریکا میں حجاب اور سیاہ فاموں کے خلاف نازیبا ٹویٹ کرنے پر 20 سالہ خوبرو حسینہ کیتھی زو سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقابلہ حسن میں کامیابی حاصل کرکے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی 20 سالہ کیتھی زو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ تنظیم مس ورلڈ امریکا نے ان سے رابطہ کرکے مِس مشی گن کا اعزاز واپس لینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

کیتھی زو نے اپنے پیغام کے ساتھ ای میل بھی منسلک کی جس میں ’مس ورلڈ امریکا‘ نامی تنظیم نے کیتھی زو کے ٹویٹس کو نامناسب، ناشائستہ اور بے حسی پر مبنی قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ اقلیتیوں کی توہین اور نازیبا کلمات پر آپ سے ’مس مشی گن‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا ہے اس لیے آپ سوشل میڈیا پر اس اعزاز سے منسلک تمام پوسٹوں کو حذف کردیں۔

- Advertisement -

حسینہ مشی گن کی جانب سے کیے گئے نفرت آمیز ٹویٹس کو حذف کردیا گیا ہے تاہم ایک امریکی اخبار نے ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شائع کیے ہیں جن میں کیتھی زو نے یونیورسٹی کے بوتھ پر ’حجاب لیجیے‘ کے الفاظ پر غصے سے بھری ٹویٹ میں حجاب کو خواتین کا استحصال کہا۔

علاوہ ازیں ایک اور موقع پر مس مشی گن نے ٹویٹر پر نفرت آمیز بیان داغا کہ سیاہ فام افراد کی زیادہ تر ہلاکتیں سیاہ فام افراد کے ہاتھوں ہی ہوتی ہیں؟ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنی برادری میں موجود مسائل حل کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں