جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس نے ہالی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کردی، دونوں اداکار کچھ دن سے ایک دوسرے سے علیحدہ زندگی گزر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں نامور شخصیات نے مائلی سائرس کے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم دونوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے الگ ہو رہے ہیں۔

دونوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کیریئر میں آگے بڑھنے کے خیالات کے باعث ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم ان کا رابطہ ہمیشہ ہی رہے گا۔لیکن ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ دونوں نے مائلی سائرس کے ’ہم جنس پرست‘ رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی۔

- Advertisement -

بعد ازاں امریکی و برطانوی میڈیا میں یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ مائلی سائرس اپنی بقیہ زندگی اپنی خاتون دوست کیتھلین کارٹر سے گزارنا چاہتی ہیں، جس وجہ سے انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کی۔فیشن میگزین ’ایلے‘ کے مطابق مائلی سائرس اور کیتھلین کارٹر کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے، تاہم گلوکارہ نے سب سے اپنے جنسی رجحانات خفیہ رکھے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’یو ایس ویکلی‘ کے مطابق لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے بعد مائلی سائرس نے اپنی دیرینہ دوست کیتھلین کارٹر کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا۔ہم جنس رجحانات رکھنے کے باوجود لیام ہیمس ورتھ سے شادی کرنے اور بعد ازاں انہیں چھوڑنے پر مائلی سائرس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، تاہم کچھ دن قبل ہی انہوں نے شوہر کو دھوکا دینے کے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔اور اب لیام ہیمس ورتھ نے مائلی سائرس سے باقاعدہ طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

شوبز ویب سائٹ ’10 ڈیلی‘ کے مطابق لیام ہیمس ورتھ نے مائلی سائرس سے علیحدگی کے اعلان کے 2 ہفتے بعد امریکی عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔رپورٹ کے مطابق لیام ہیمس ورتھ نے لاس اینجلس کی عدالت میں مائلی سائرس سے طلاق کی درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں باہمی رضامندی سے طلاق چاہتے ہیں۔اداکار نے درخواست میں مزید لکھا ہے کہ دونوں کے بچے نہیں ہیں اور وہ کیریئر میں آگے بڑھنے کےلیے الگ ہو رہے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ لیام ہیمس ورتھ کی درخواست پر آئندہ چند ہفتوں میں عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔عام طور پر امریکی عدالتیں طلاقوں پر 8 ہفتوں میں فیصلہ سنا دیتی ہیں، تاہم بعض درخواستوں پر کئی ماہ اور بعض درخواستوں پر کئی سال تک فیصلہ سامنے نہیں آتا۔

خیال رہے کہ 26 سالہ گلوکارہ مائلی سائرس اور 29 سالہ ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ نے اگرچہ گزشتہ برس دسمبر میں شادی کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان ایک دہائی سے تعلقات تھے اور دونوں نے 2012 میں منگنی بھی کرلی تھی۔تاہم بعد ازاں دونوں میں اختلافات بڑھ گئے تھے جس کے بعد دونوں نے منگنی بھی ختم کرلی تھی۔لیکن بعد میں دونوں ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آئے اور 2015 میں دوبارہ منگنی کرکے جلد شادی کا اعلان کیا اور پھر 2018 میں دونوں نے اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

اسی طرح دونوں نے شادی کے چند ماہ بعد الگ ہونے اور اب طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرنے پر بھی مداحوں کو حیران کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں