اشتہار

میکسیکیو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی:میکسیکیو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، غیرسرکاری تنظیم کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی اعضا کی شناخت کےلیے پروفیشنل ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے۔

تفصیلات کے مطابق جیلسکو کے شہر گواڈلاگرا سے ملنے والے انسانی اعضاءکو 119 بیگز میں پیک کر کے رکھا گیا تھا اور مقامی افراد کی جانب سے بدبو کی شکایت پر فارنزک ماہرین نے ایک کنویں سے ان بیگز کو نکالا۔

فارنزک ماہرین نے لاشوں کے ٹکڑے اکٹھے کر کے 44 افراد کی لاشوں کی تصدیق کی جب کہ کئی اعضاءایسے ہیں جن کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔

- Advertisement -

میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انسانی اعضا کی شناخت کے لیے پروفیشنل ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے کیونکہ مقامی فارنزک ٹیم کے پاس متعلقہ مہارت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جیلسکو کو میکسیکو کے خطرناک ترین ڈرک گینگ کا شہر قرار دیا جاتا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لاشیں برآمد ہونے کا یہ سال میں دوسرا واقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں