20.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعظم عمران خان نے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا  ، طورخم ٹرمینل پوراہفتہ 24 گھنٹے سہولت فراہم کرے گا، طورخم ٹرمینل کاقیام پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لیے تحفہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاخطےمیں تجارت کےفروغ کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے پاک افغان سرحد پر طورخم کراسنگ کاافتتاح کردیا، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیراعلیٰ کے پی محمودخان بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔

طورخم سرحد چوبیس گھنٹے کھلی رہے گی، جس سے وسط ایشیائی ریاستوں تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، طورخم ٹرمینل پر16ارب روپےلاگت آئی ہے اور ٹرمینل کا قیام پاکستان کی طرف سے افغان عوام کے لیے تحفہ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم کا بھی افتتاح کیا ، انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم منصوبہ 2022 میں مکمل ہوگا، انٹی گریٹڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم سے سرحد پر جدید طریقے سے اسکیننگ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ارب 60 کروڑ ڈالر سالانہ کی باہمی تجارت ہوتی ہے۔

خیال رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ میں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو مکمل طور پر کھلا رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کا کھلا رہنا دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور بارڈر کے دونوں طرف رہائش پذیر افراد کے روزمرہ نجی تعلقات کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں