اشتہار

معروف گلوکارہ کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل: جنوبی کوریا کی پاپ اسٹار گو ہارا کی لاش اتوار کی صبح کمرے سے برآمد ہوئی۔

جنوبی کوریا کی پولیس نے تصدیق کی کہ سیؤل میں واقع گھر سے گلوکارہ کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے خودکشی کی۔

پولیس حکام کے مطابق گوہارا کی موت کی وجہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

- Advertisement -

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی میں گلوکارہ نے خودکشی کی ناکام کوشش کی تھی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 15 روز تک زیر علاج رہی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کی قریبی دوست نے اُن کا مذاق بنایا تھا تو وہ انہیں برداشت نہ ہوا جس کے بعد گوہارا نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے خودکشی سے قبل انسٹاگرام پر ایک پیغام بھی شیئر کی تھا۔ ’مجھے امید ہے کہ تم جنت میں کسی بھی پریشانی کے بغیر سکون کی نیند سو سکو گی‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں چالیس سال سے کم عمر نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں