اشتہار

اسکول جاتے ہوئے 13 سالہ طالبہ لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نارتھ کیرولینا میں 13 سالہ طالبہ اسکول جاتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی، والدین نے واقعے کی رپورٹ مقامی تھانے میں درج کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق کم عمر اسکول طالبہ کے اغواء کا افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں پیش آیا جب دوشیزہ کاؤنٹی کیوریٹک میں پیدل اسکول جاتے ہوئے اچانک گمشدہ ہوگئی۔

والدین کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ شام اسکول کے لیے گئی تھی جس کے بعد وہ لا پتہ ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

بعد ازاں کاؤنٹی کیوریٹک کے پولیس ترجمان نے کہا تھا کہ طالبہ کے گمشدہ ہونے کا مقدمہ درج کرکے سیکیورٹی اہلکاروں نے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ 13 سالہ فیتھ پیل لینی ہفتے کی شام 5 سے 5:15 کے درمیان لاپتہ ہوئی ہے جب وہ اپنے مویوک ایلیمنٹری اسکول کی طرف جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو آخری بار تُلز کریک روڈ پر چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس کے ہاتھ میں سلور رنگ کا سوٹ کیس تھا اور گہرے رنگ کی سویئٹر پہنی ہوئی تھی۔

پولیس کی کامیابی

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ والدین کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج ہوتے ہی ایف بی آئی اور ایس بی آئی اہلکاروں نے لڑکی کی تلاش شروع کردی تھی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے مسلسل 48 گھنٹے تلاش کے بعد لڑکی کو جیارجیا کی کاؤنٹی اسپیلڈنگ میں واقع ایک گھر سے باحفاظت بازیاب کر لیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیتھ بلکل محفوظ ہے اور اسے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں