اشتہار

دانت میں‌ پھنسے پاپ کارن نے ‘اوپن ہارٹ سرجری’ کروا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی شہری کے دانت میں پاپ کارن پھنسنے کے باعث اوپن ہارٹ سرجری کروانی پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فائر فائیٹر 41 سالہ مارٹن ایڈم پاپ کارن دانت میں پھنسنے کے باعث ایسی تکلیف میں مبتلا ہوئے کہ اوپن ہارٹ سرجری کروانی پڑی۔

ایڈم نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس پاپ کارن کے ٹکڑے کو دانت سے نکالنے کے لیے انہوں نے توتھ پک، کیل، تار اور پین سمیت کئی چیزیں استعمال کیں لیکن وہ اس پاپ کارن کو نکالنے میں ناکام رہے اور ساتھ ہی پاپ کارن نکالنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے مسوڑھوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

- Advertisement -

ایک ہفتے بعد انہیں تھکاوٹ، سردرد اور نزلے کی کیفیت ہونے لگے جو مسوڑھوں میں انفیکشن ہونے کی علامات میں سے ایک ہیں۔

ایڈم نے ڈاکٹر کو دکھایا لیکن اس کے باوجود بھی ان کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

دل کا اسکین لینے کے بعد ایڈم کو معلوم ہوا کہ اس انفیکشن نے ان کے دل کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے دل کا آپریشن کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈم مارٹن کی 7 گھنٹے اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جس میں ان کے دل کا ایک وال تبدیل جب کہ ایک والو ٹھیک کیا گیا تاہم اب وہ اپنے تین بچوں اور اہلیہ کے ہمراہ گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مارٹن ایڈم برطانوی کاوٓنٹی کارنول میں بطور فائر فائیٹر کام کرتے ہیں تاہم ابھی اوپن ہارٹ سرجری کے باعث چھٹیوں پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں