اشتہار

عاشق نے ٹھکرانے پر خاتون لیکچرار کو زندہ جلا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

مہاراشٹر: بھارت میں عاشق نے ٹھکرانے پر خاتون لیکچرار کو تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع وردہ میں پیش آیا جہاں یکطرفہ محبت کرنے والا سفاک ملزم ٹھکرانے پر جلاد بن گیا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی عمر 24 سال اور وہ غیر شادی شدہ ہے، خاتون لیکچرار معمول کے مطابق صبح 7 بجے گھر سے کالج کے لیے نکلی تو راستے میں ملزم نے مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔

- Advertisement -

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ خاتون کو مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال لے گئے جہاں خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ناگپور کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کا 40 فیصد جسم بری طرح جھلس چکا ہے، خاتون کے چہرے، بازو، گردن اور دھڑ کے مختلف حصے جھلس گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عاشق نے ٹھکرائے جانے پر خاتون کو زندہ جلایا اور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور خاتون کی طبعیت بہتر ہونے پر بیانات قلمبند کر کے تفتیش مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں