اشتہار

روسی فوج کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی فوج کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے علاقے چھوکوٹکا میں فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر عمودی سمت میں رن وے سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث ہیلی کاپٹر جل کر خاکستر ہوگیا اور چاروں فوجی اہلکار جل کر ہلاک ہوئے، ریسکیو اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے مسخ شدہ لاشوں کو تحویل میں‌ لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا اور ہیلی کاپٹر کے ملبے سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

روسی فضائیہ کے ترجمان نے حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کو قرار دیا ہے جبکہ لاشوں کو فرانزک لیب منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈی این اے میچنگ کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔

روسی افواج کی جانب سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں