اشتہار

’’میں تمہیں جان سے مار دوں گی‘‘ ثانیہ نے بابر سے یہ کیوں کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بابر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بابر اعظم انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں گفتگو کررہے تھے جس پر شعیب ملک نے ان سے ایک سوال کیا اور بابر اعظم نے اس کا سیدھا سا جواب بھی دے دیا۔

اس جواب پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ردعمل سامنے آیا جسے دیکھ کر قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازبھی حیران رہ گئے کیونکہ انہیں ثانیہ مرزا نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

- Advertisement -

ہوا کچھ یوں کہ شعیب ملک نے سوال کیا کہ قومی کرکٹرز کی اہلیہ میں آپ کی سب سے فیوریٹ بھابھی کون سی ہیں؟ جس پر بابر اعظم نے کہا کہ یہ بہت مشکل سوال ہے، بابر نے پوچھا ایک کا نام بتانا ہے۔

شعیب ملک نے کہا جی ہاں ایک ہی نام بتانا ہے، بابر کافی سوچ بچار کے بعد جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی یعنی سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفرار کی عادات مجھے پسند ہیں۔

بابر اعظم کے اس جواب پر ٹویٹر پر خوش بخت سرفراز نے تو خوشی کا اظہار کیا لیکن دوسری بھابھی ثانیہ مرزا نے مزاحیہ انداز میں بابر  اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی انہوں نے کہا کہ ’میں تمہیں جان سے مار دوں گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں