اشتہار

روس کے وزیرکروناوائرس کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے وزیرتوانائی ایلکس زینڈر نواک کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس نے ملکی وزیراعظم میخائل مائیکلسٹن کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ وزیرتوانائی ایلکس زینڈر نواک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیر کے کرونا کے شکار ہونے سے متعلق تاحال کوئی حکومتی بیان یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔

- Advertisement -

اس سے قبل روس میں کئی سینئر عہدیدار وبائی مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے، وزیراعظم میخائل مائیکسٹن بھی رواں سال اپریل میں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

وزیر اعظم کرونا وائرس کا شکار

روسی حکومت کرونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ صدر ولادی میرپیوٹن ملک میں دنیا کی پہلی کرونا ویکسین کی تیاری کا دعویٰ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ کروناوائرس نے دنیا بھر میں جہاں تباہی مچائی وہیں روس کو بھی شدید نقصان پہنچایا، ملک میں کرونا کے لاکھوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں اموات بھی ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں