اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

’آپ بھی صدر ہوسکتی ہو‘ کملا ہیرس کی بھانجی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کی 4 سالہ بھانجی کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی 4 سالہ بھانجی سے گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کملا ہیرس اپنی بھانجی سے کہہ رہی ہیں کہ ’آپ بھی صدر ہوسکتی ہو‘ لیکن ابھی نہیں اس کے لیے آپ کی عمر 35 سال سے زائد ہونی چاہئے۔‘

- Advertisement -

کملا ہیرس کو کمسن بچی جواب دیتے ہوئے کہتی ہے کہ ’ہاں لیکن میں خلا باز صدر بنوں گی۔‘مینا ہیرس نے بعدازاں ٹویٹ میں بتایا کہ ’میری دونوں بیٹیاں صدر اور خلا باز بننا چاہتی ہیں۔‘

مذکورہ ویڈیو مینا ہیرس نے شیئر کی جسے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس نے کہا جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانی مانگتی ہیں، الیکشن میں ڈالےگئے ہر ووٹ کوگناگیا ہے، پچھلے کئی ماہ بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کملا ہیرس کا کہنا تھا الیکشن میں امریکا کی روح داؤ پر لگی تھی، آپ نے امریکا کے لیے ایک نئے دن کی شروعات کی، آپ نے امید، اتحاد، شائستگی، سائنس اور سچ کو چنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں