اشتہار

اداکارہ نیلم منیر کرونا سے متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کرونا سے متاثر ہوگئیں جس کی انہوں نے خود تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں نیلم منیر نے بتایا کہ چند روز قبل میرے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔

انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ، میرے تمام اہل خانہ بالکل محفوظ اور صحت مند ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے لکھا کہ ’ اس کو برداشت کرنا میرے اور اہل خانہ  لیے سب سے زیادہ مشکل اور چیلنجنگ ہے‘۔

نیلم منیر نے لکھا کہ کرونا مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور اب اُن کی طبیعت بہت بہتر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

نیلم منیر نے مشورہ دیا کہ اگر خود کو محفوظ رکھنا ہے تو عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں، رش والے مقامات پر جانے سے اجتناب کریں، اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنائیں اور اللہ پر اپنا بھروسہ قائم رکھیں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں