اشتہار

فیس بک نے ایرانی نشریاتی ادارے کا آفیشل پیج بلاک کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے ایرانی نشریاتی ادارے کا آفیشل پیج اچانک بند کر کے دوبارہ بحال کردیا۔

ایران کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک نے بغیر کسی اطلاع اور وارننگ کے فیس بک کا آفیشل پیج ڈیلیٹ کردیا تھا۔

- Advertisement -

پریس ٹی وی کے مطابق اُن کے پیج کو چالیس لاکھ سے زائد صارفین فالو کررہے تھے۔

ایرانی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے فیس بک سے وجہ دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے پیج بلاک کرنے کے فیصلے کو حتمی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے بعد ٹویٹر نے ایرانی سپریم لیڈر کا ٹویٹ بھی ہٹادیا

پریس ٹی وی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انہوں نے فیس بک کی کسی بھی پرائیویسی پالیسی یا کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہیں کی تھی اور نہ ہی انہیں اس حوالے سے کوئی نوٹس موصول ہوا تھا۔

ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ بعد ازاں فیس بک انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر ہماری اپیل کو سُنا اور پیج دوبارہ بحال کیا۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے پالیسیاں بہت زیادہ سخت کردی گئیں ہیں، نقص امن یا مفاد عامہ کے خلاف شیئر ہونے والے پیغامات یا ویڈیوز کو نہ صرف فوراً ہٹا دیا جاتا ہے بلکہ فیس بک کی جانب سے ایک پیغام بھی بھیجا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں