اشتہار

جوبائیڈن نے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: صدارت کی کرسی پر براجمان ہوتے ہی جوبائیڈن نے سابق امریکی صدرٹرمپ کی متعدد پالیسیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے حلف لینے کے ساتھ ہی ٹرمپ دور کا اختتام اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا، اس نئے دور کے آغاز پر صدر جو بائیڈن نے حلف لینے کے فوراً بعد ہی 17 نئے صدارتی حکم ناموں پر دستحظ کئے ہیں۔

صدارتی حکم نامے کے مطابق بعض مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا میں داخلے پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی امریکہ اور مسلم ممالک کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امریکا ماحولیاتی تحفظ سے متعلق پیرس معاہدے میں دوبارہ شامل ہوگیا ہے، اقوام متحدہ نے امریکا کے پیرس معاہدے میں دوبارہ شمولیت کاخیر مقدم کیا ہے۔

جوبائیڈن نے امریکا کےڈبلی وایچ او میں دوبارہ شمولیت کے ایگزیکٹو حکم نامے پر بھی دستخط کئے اور میکسیکو سے متصل سرحد پر دیوار کا تعمیراتی کام معطل کردیا گیا ہے، صدر بائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران اس منصوبے کو رقم کا ضیاع قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس کی وجہ سے اصل خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار وسائل کا رخ موڑا گیا ہے۔

صدارتی حکم نامے کے تحت امریکا میں وفاقی املاک پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور آرکٹک ریجن میں تیل وگیس کی دریافت سےمتعلق لیز منسوخ کردی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں