اشتہار

” اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگارہی ہے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں تسلیم کیا ہے کہ ووٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سینیٹ الیکشن سےمتعلق خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ سینیٹ میں ووٹ عوامی نمائندے کے طور پر استعمال ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں تسلیم کیا ہے کہ ووٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن سے گزارش کی تھی کہ ٹیکنالوجی پہلے سےہی موجود ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے نئےبیلٹ پیپرز فوری چھاپنا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارامؤقف تھا کہ سیاسی جماعتیں دیکھ سکیں ووٹ کس کو دیاگیا؟،

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے کہ ووٹ ہمیشہ کیلئے خفیہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ نے قرار دیاکہ الیکشن کمیشن پر یہ قدغن نہیں، سپریم کورٹ نے ووٹ کی حتمی رازداری کوتصور نہیں مانا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرکا سیاسی جماعت کی رائے سےہٹ کر ووٹ ڈالنا کرپشن نہیں ہے، ووٹ کےاستعمال کامطلب ہےحلقےکے نمائندےکےطورپر ہے

بعد ازاں وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر پی ڈی ایم کو ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگارہی ہے، سینیٹ الیکشن کے چوبیس گھنٹے بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائےگا، یہ لوگ نئی کہانی ڈھونڈیں گے جن سے ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے، نابالغ سیاست روز کی بنیادپر ترتیب پاتی ہے ،حکمت عملی ہے نہ کوئی پالیسی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں