ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

حلیم عادل شیخ کی روانگی میں تاخیر : پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سینیٹ الیکشن کے موقع پر ایک بار پھر شہہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ سے ایوان بالا کی گیارہ نشستوں کے لئے اسمبلی ہال میں پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں اراکین سندھ اسمبلی اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بھی آج اپنا جمہوری حق استعمال کرنا ہے اور انہیں جیل سے سندھ اسمبلی لایا جانا تھا تاہم پولنگ کو تین گھنٹے گزر چکے ہیں، اپوزیشن لیڈر کو ابھی تک سندھ اسمبلی ہال نہیں پہنچایا جاسکا ہے۔

- Advertisement -

ے آر وائی نیوز نے اس حوالے سے کورٹ پولیس ، جیل حکام اور حلیم عادل شیخ سے خصوصی گفتگو کی، پولیس کا موقف تھا کہ ہر بار پروڈکشن آرڈر موصول ہونے کے بعد گرفتار رکن اسمبلی کو روانہ کیا جاتا ہے تاہم ابھی تک حلیم عادل شیخ کا پروڈکشن آرڈر موصول نہیں ہوا ہے،جیسے ہی آرڈر موصول ہوا گاڑی اسپتال پہنچ جائے گی۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے موقف اپنایا کہ ایک سیشن کا ایک ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہوتا ہے، پروڈکشن آرڈر پورے سیشن کا ہی جاری کیا جاتا ہے، تین دن سے اسمبلی جا رہا ہوں، آج جان بوجھ کر پولیس گڑبڑ کر رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا ہے کہ آج پولیس نے گاڑی خراب کا بہانہ بناکرگاڑی نہیں پہنچائی، مجھےسندھ اسمبلی صبح نو بجےپہنچناتھا،صبح سے اے پی سی کےانتظار میں ہوں، معاشی دہشتگردوں نےدانستہ مجھے اسمبلی پہنچانےمیں تاخیر کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کوحکم دے کر یہاں سےنکلنےنہیں دیا۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے جناح اسپتال میں پولیس حکام سےاستفسار کیا کہ گاڑی کب پہنچےگی؟

دوسری جانب پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے میڈیا سے گفتگو میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی میں لیڈرآف دی اپوزیشن کی بکتربند خراب ہوگئی ہے، اس گاڑی کا انجن سیز، چاروں ٹائر خراب اور ڈرائیور بیمارہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ اسمبلی: پی ٹی آئی کے باغی ارکان نے کس کو ووٹ دیا؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن سےدرخواست ہےکہ حلیم عادل کو اسمبلی نہ پہنچانےکانوٹس لے،بتایاجارہاہے کہ حلیم عادل شیخ کی گاڑی خراب ہوگئی دوسری کوئی گاڑی موجود نہیں ہے۔

خرم شیر زمان نے حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی نہ پہنچائے جانے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس حلیم عادل شیخ کونہ لےجانےکانوٹس لیں، یہ لوگ پہلےڈراتے دھمکاتےہیں پھر ایم پی ایز کو اغوا کرلیتے ہیں، انکامقصد ہےکہ کسی طریقےسےدو یا تین سیٹیں اضافی نکال لی جائیں۔

رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں