منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا بچہ ایاز پٹھان بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ سے 26 روز قبل اغوا ہونے والے بچے ایاز پٹھان کو بازیاب کروالیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے ایس پی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 سالہ بچے ایاز پٹھان کو کچے میں مقابلے کے بعد بازیاب کروایا گیا ہے۔

پولیس کچے میں پہنچی تو ڈاکو بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز ڈاکوؤں نے بچے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پھیلائی تھی، ویڈیو میں زنجیروں میں بندھا ہوا بچہ مدد کے لیے پکار رہا تھا۔

واضح رہے کہ کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے میں تاوان وصولی کیلئے ڈاکوؤں نے 6 سالہ معصوم بچے کو  زنجیروں سے جکڑ کر اس کی ویڈیو وائرل کردی تھی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ زارو قطار رو رہا ہے، مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کر رہا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔

6 سالہ ایاز پٹھان کو 25 روز قبل اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوؤں نے بچے کی بازیابی کیلئے ورثا سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں