اشتہار

’’اللہ ہمارے کپتان کی رہنمائی فرمائے‘‘ وسیم اکرم کا عمران خان کے نام پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام شیئر کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے میں اللہ آپ کی مدد کرے۔‘

وسیم اکرم نے کہا کہ ’بے شمار مخالفین کے باوجود عمران خان ملک کے لیے ڈٹا ہوا ہے، موقع پرست، اندرونی و بیرونی دشمنوں میں گھرنے کے باوجود عمران خان ڈٹا ہوا ہے۔‘

- Advertisement -

سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ میڈٰیا کے کچھ حلقے کی بے جا تنقید کے باوجود عمران خان ڈٹا ہوا ہے، قرضوں میں جکڑٰ کمزور معیشت ملی لیکن عمران خان پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے، اللہ ہمارے کپتان کی رہنمائی فرمائے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپ سیٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتماد کے ووٹ کی قرار داد ایوان میں پیش کی تھی۔

ایوان میں موجود 178 اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا اور اُن کی پالیسیوں سے اتفاق کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں