اشتہار

ہوشیار! زیادہ آمدنی والے افراد کیلئے عمانی حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : عمانی حکومت نے زیادہ آمدنی والے افراد سے انکم ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان 2022 میں انکم ٹیکس وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے بعد وہ انکم ٹیکس وصول کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ سلطان الحبسی نے کہا کہ ریاست رواں برس چھوٹے کاروباری افراد کی انکم ٹیکس میں کمی کرے جبکہ زیادہ آمدنی والے افراد پر ٹیکس عائد کردیا جائے تاہم زیادہ آمدنی کی شرح میں آنے والے افراد کی درجہ بندی کے بارے میں ابھی ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ابھی عمانی حکومت کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن اگلے اپریل سے اس پر عمل درآمد کے لئے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

عمانی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ریاست کی معیشت کو بہتر بنانے کےلیے اٹھائے جارہے ہیں۔

قانون کے تحت ٹیکس میں صحت کی دیکھ بھال ، تعلیم ، مالی خدمات ، بنیادی اشیائے خوردونوش اور معذور افراد کے لئے سامان کی فراہمی شامل نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں