اشتہار

غفور حیدری کو 10 ووٹ کم ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما عبدالغفور حیدری کو 10 ووٹ کم ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ٹکٹ کے لیے پی ڈی ایم کے اندرونی اختلافات شکست کی وجہ بنے، غفور حیدری کو ٹکٹ دینے پر بلوچستان کی جماعتیں ناراض تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا غفور حیدری کو ٹکٹ دینے پر سربراہی کمیٹی میں اعتراضات اٹھائے گئے تھے، چھوٹی جماعتوں کا اعتراض تھا کہ ٹکٹوں کی تقسیم تینوں جماعتیں کررہی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں بھی اپنا حصہ مانگ رہی تھیں، چھوٹی جماعتوں اور بلوچستان کے سینیٹرز کے تحفظات شکست کا سبب بنے۔

مزید پڑھیں: مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی امیدوار ‏مرزا محمد آفریدی 54 ووٹ لے کر ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل عبدالغفور حیدری نے 44 ووٹ‌حاصل کیے تھے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے ‏جب کہ ‏پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی 42 ووٹوں کے ساتھ شکست ‏کھا گئے تھے. ان کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے۔‏

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں