اشتہار

امریکی کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، فائزر ویکسین پاکستان کو کوویکس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فائزر ویکسین کی ایک لاکھ ڈوز خصوصی طیارے پر لائی گئی ہیں، فائزر کورونا ویکسین کے لیے سرنجز 2 روز میں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی دوسری کورونا ویکسین ہے، رواں ماہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ ملی تھی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ فائزر پاکستان میں آنے والی چھٹی کورونا ویکسین ہے، فائزر ویکسین کو فیڈرل ای پی آئی کے ویئر ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: مزید 10 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی

اس سے قبل کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، 12 ‏لاکھ 38 ہزار کورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سےپاکستان پہنچائی گئیں۔

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کےویئرہاؤس منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کرونا ‏وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی ‏کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ‏ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں ‏گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں