اشتہار

قومی اسکواڈ دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے کب روانہ ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کی دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے منتخب کئے جانے والے قومی اسکواڈ کے ارکان کی پہلی کووڈ19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں ہوگی، ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی دوسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

 

- Advertisement -

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان بیس جون کو لاہور میں بائیوسیکیورببل جوائن کرینگے، تیسری کووڈ 19 ٹیسٹنگ تئیس جون کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوگی، تمام ارکان پچیس جون تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں رہیں گے۔

قومی اسکواڈ پچیس جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا، پی ایس ایل سکس میں شرکت کرنے والے ارکان یو اے ای سے اسکواڈ جوائن کرینگے، قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ یو اے ای چارٹرڈ طیارےپر انگلینڈ پہنچے گا،  انگلینڈ پہنچنے پر ٹیم  تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی۔

روم آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد قومی کھلاڑی پندرہ جولائی کو وطن واپس آئینگے۔

 پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے، ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹی 20کےبعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کےدورےکےبعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں