اشتہار

20 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی کے شہر میلان میں 20 منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں 20 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 20 گاڑیاں جل گئیں۔

بیسیویں منزل پر لگی آگ کے بھڑکتے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آگ کی زد میں آکر عمارت کے قرب و جوار میں کھڑی 20 گاڑیاں تباہ ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ساٹھ فلٹ بلند عمارت میں 70 سے زائد فیملیز رہائش پذیر تھیں، ریسکیو عملے نے عمارت سے تمام رہائشیوں کو باحفاظت باہر نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق رہائشیوں کو دھوئیں کی وجہ سے سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک رہائشی شخص نے بتایا کہ ہم نے اس اپارٹمنٹ کے لیے سب کچھ لگایا تھا، ہر چیز جو ہم نے پائی پائی جوڑ کر خریدی تھی سب جل کر راکھ ہوگئی ہمارے پاس کچھ نہیں بچا۔

میلان میں استغاثہ نے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا، روم میں وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کارلو سیبیا کے مطابق آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ عمارت کے تھرمل کورنگ تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں