20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

امریکا کا سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: یورپ سے امریکا نے جانے والے مسافروں کے لئے بڑی خوشخبری، اہم اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ سے مکمل ویکسی نیشن شدہ مسافروں کے لئے کرونا پابندیاں ختم کردی جائے گی۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے کرونا وائرس ریسپانس کے کوآرڈینیٹر جیفری زائنٹس نے کہا کہ یہ سفری پابندیاں ان افراد کے لیے ختم کی جا رہی ہیں جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں اور وہ ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ سے گزر رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل کہا گیا تھا کہ امریکا یورپی یونین اور برطانیہ پر گذشتہ اٹھارہ ماہ سے کرونا وائرس کی وبا کے باعث عائد سفری پابندیوں کو ختم کرے گا، جس کے بعد یورپی یونین اور برطانیہ سے ویکسین شدہ سیاح نومبر سے امریکا کا سفر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا افغانستان کے لیے اضافی امداد کا اعلان

کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد سفری پابندیوں میں نرمی یورپی اتحادیوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے وقت صدر جوبائیڈن کی طرف سے ایک اہم تبدیلی ہوگی۔

یہ خبر فنانشل ٹائمز اور سی این این کی جانب سے دی گئی تاہم وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا، فی الحال یورپی ممالک سے صرف امریکی شہریوں، رہائشیوں اور اسپیشل ویزہ رکھنے والے غیرملکیوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں