پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

کراچی سمیت مختلف علاقوں‌ میں‌ اچانک ڈبل سواری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، سکھر سمیت دیگر علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے لیے ہوگا۔

- Advertisement -

ماضی کی طرح اس بار بھی 12 سال سے کم عمر بچوں، خواتین، بزرگوں، صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں، اداروں کو ڈبل سواری پر پابندی سے مستشنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یاد رہے کہ کل 8 ربیع الاول کو کراچی سمیت مختلف علاقوں میں ظہر کے بعد چپ تعزیے کا جلوس برآمد ہوگا، جو روایتی راستوں پر ہوتا ہوا اپنے مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوگا۔

امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے سیکیورٹی کے  سخت اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت جلوس کی گزر گاہوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا جائے گا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تعینات ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں