اشتہار

سیمی فائنل میں شکست: شاہین آفریدی کا جذباتی پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ نے شائقین کرکٹ کو لاجواب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان، ہم نےاپنا سب کچھ دیا، ہم ہارے نہیں، ہم نےسیکھا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مضبوطی سےواپس آئیں گے اور مسکراہٹیں پھیلائیں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تھی، کینگروز بلے باز میتھو ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں 3 چھکے جڑتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘اپنا سر بلند رکھیں، ہم اور مضبوطی سے واپس آئیں گے’ کپتان بابراعظم

تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خوب نام کمایا، شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں تین انتہائی اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں انہوں نے ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روہت شرما کو پویلین بھیجا اور مین آف دی میچ کا انعام حاصل کیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ، افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی تھی، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 7 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں