تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

دھرنے والوں کےالزامات میں صداقت ہے، اعتزازاحسن

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی رہنما چوہدری اعتزازاحسن نہ کہا ہے کہ دھرنے والوں کے الزامات میں صداقت ہے،اگرسانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آردرج ہوجا تی تو کونسی قیامت آجاتی،وہ پارلیمنٹ کےاجلاس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی درست ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے، جس کے ثبوت بھی موجود ہیں.

ہم پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے کیلئے وزیراعظم کے ساتھ ہیں،انہوں نے اپنے خطاب میں ایک فرضی واقعہ سنایا کہ ایک ماں کو اس کا نافرمان بیٹا بہت زیادہ تنگ کرتا تھا،جس کے باعث اس بیوہ کو بہت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، ایک دن اس کےبیٹے کو چوری کے الزام میں پولیس نے پکڑ لیا جب ماں  کو پتہ چلاتو وہ بھاگی بھاگی تھانے پہنچی تو دیکھا کہ تھانیداراس کے بیٹے کو چارپائی سے باندھ کر پٹائی کررہا ہے، اور ہر بار چھتر لگنے پر اس کا بیٹا زور سے چلاتاکہ "ہائے ماں ” تو ماں نے کہا کہ” صدقے جاؤں تھانیدار تو نے میرے بیٹے کو ماں یاد دلا دی ” تو میں کہتا ہوں صدقے جاؤں عمران خان اورطاہرالقادری کہ تم دونوں نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ یاد دلا دی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی کارکنان مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ آپ حکومت کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ ہم جمہوریت اورآئین کے تقدس کے لئے پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں،لیکن ہمیں اندیشہ ہے کہ اگر حکومت اس بحران سے بچ نکلی تو ان کے وزراء کے تکبر اور رعونت میں مزید اضافہ ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ آپ ماڈل ٹاؤن میں چھوٹی چھوٹی رکاوٹیں ہٹانے چلے تھے،اس کے بدلے بڑی بڑی رکاوٹیں لگانی پڑگئیں، انہوں نے کہا کہ میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی  ہم سب شدید مذمت کرتے ہیں۔،

Comments

- Advertisement -