اشتہار

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا سیکیورٹی پلان تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں کھیلی جارہے میچز کی سیکیورٹی سے متعلق ڈی آئی جی مقصود احمد کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی آئی جی ایسٹ، ساؤتھ، کمانڈنٹ ایس ایس یو سمیت پاک فوج حکام، رینجرز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی پولیس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 550 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، اہلکاروں کو نیشنل اسٹیڈیم، ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراؤنڈز کی سیکیورٹی پر مامور کیا جائے گا۔

- Advertisement -

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات کی جائے گی، جو میچ کے دوران اسٹیڈیم کے گردونواح میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے گی، اس کے علاوہ ایک ہزار ایس ایس یو کمانڈوز اور سیکیورٹی ڈویژن کے 606اہلکار تعینات ہوں گے۔

ڈی آئی جی کا یہ بھی کہنا ہے کہ تماشائیوں کیلئے پارکنگ پوائنٹس سے نیشنل اسٹیڈیم تک شٹل بس سروس چلے گی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں الرٹ رہے گی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز13 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے،ون ڈے سیریز کے میچز 18 دسمبر سے شروع ہونگے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں