تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور، پاکستان نے پاکستان کا بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، بابر کروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافےکےحوالے سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاریخی لمحات پر ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے تجربےکا مشاہدہ کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی اور دیگر موجود تھے۔

ڈی جی ایس پی ڈی نےکامیاب تجربےپر سائنسدانوں ،انجینئرزکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربےسے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئےگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں پاکستان نے بابر کروز میزائل ون اے کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بابر کروز میزائل 450 کلو میٹر تک کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ بابر کروز میزائل زمین اور سمندر پر اہداف کو کامیابی سے ٹارگٹ کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -