اشتہار

سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار، پنجاب حکومت نے حکم نامہ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سال نو پر ہلڑ بازی کرنے والے شہری ہوشیار، پنجاب حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے پنجاب میں آتش گیرمادے کی خرید وفروخت پر1555مقدمات درج کیے،آتش گیر مادے کی خریدوخروخت پر1690افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ سال نو کے موقع پر کم سن ڈرائیور پکڑےگئے تو گاڑی یا موٹرسائیکل ضبط ہوگی، گاڑی چھڑانےکےلیےسرپرست کوضمانتی مچلکےجمع کرانے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: سال نو پر ساؤتھ پولیس کا اہم اقدام

ایس پی ٹریفک کے مطابق حراست میں لئے جانے کے بعد 18 سال سےکم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کو بند نہیں کیا جائے گا، ون ویلنگ پر مکمل پابندی ہوگی، ون ویلرز کی نشاندہی پر مکینک بھی جیل کی ہوا کھائےگا۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں