اشتہار

جاسوسی کا الزام، فرانسیسی شہری آٹھ برس کیلئے ایران میں قید

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایرانی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار فرانسیسی شہری کو آٹھ برس آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ فرانسیسی شہری بنجامن برائیر کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے مئی 2020 میں ترکمانستان اور ایران کی سرحد سے گرفتار کیا تھا۔

فرانسیسی شہری پر ایرانی فورسز نے الزام لگایا کہ وہ ایران-ترکمانستان سرحد پر ڈرون اُڑا رہے تھے جس میں لگے کیمرے سے علاقے کی تصاویر لے رہا تھا۔

- Advertisement -

بنجامن برئیر کے وکیل کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شہری کے کو خالصتاً سیاسی بنیادوں پر سزا سنائی گئی ہے کیوں کہ ججز نے کیس میں جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر منصفانہ فیصلہ کیا۔

فرانسیسی شہری کے وکیل کا کہنا ہے کہ بنجامن نے جیل میں گزشتہ کچھ ماہ سے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے جس کے باعث اس کی طبعیت ناساز ہے۔

سزا سے متعلق غیر ملکی نیوز ایجنسی نے ایرانی عدلیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کیس پر تبصرہ کرنے سے فی الحال گریز کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں