اشتہار

’رنبیر کپور سے شادی کرچکی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ کی بہن عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور سے پہلے ہی شادی کرچکی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی اداکار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کے لیے ان کے مداح بے صبری سے منتظر ہیں لیکن عالیہ بھٹ نے اس حوالے سے ایک انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی اور شادی میں تاخیر سے متعلق کیے گئے سوال پر رنبیر کپور کے ایک پرانے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی وبا کورونا نے اپنا کھیل نہ کھیلا ہوتا تو وہ اور رنبیر اب تک شادی کر چکے ہوتے۔

- Advertisement -

Alia Bhatt: 'I'm already married to Ranbir Kapoor in my head'

اداکارہ نے کہا کہ لیکن میں خیالوں میں رنبیر کپور سے پہلے ہی شادی کر چکی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ بہت عرصہ پہلے ہی میری شادی رنبیر سے ہو چکی ہے۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ لیکن جو بھی ہوتا ہے اس کے لیے ایک وجہ ہوتی ہے اور ہماری شادی جب ہوگی وہ ایک صحیح وقت پر اور بہت خوبصورت انداز میں ہوگی۔

EXCLUSIVE: Here's why Ranbir Kapoor and Alia Bhatt are not getting married  in December | PINKVILLA

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جوڑا رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں