اشتہار

دولہا دلہن کا ایک دوسرے کو ہار پہنانے کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اگرچہ بھارت میں شادیاں تقریبات، رسومات اور رنگوں سے بھر پور ہوتی ہیں لیکن اکثر وہ دوسرے کے لیے تفریح کا سامان بن کر رہ جاتی ہیں۔

بھارتی شادیاں کسی بالی وڈ فلم یا ڈرامے سے کم نہیں ہوتیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دلہن اپنی شادی کے موقع پر ایک دوسرے سے خوش نظر نہیں آ رہے اور اس کا اندازہ ہار پہنانے کے انداز سے ہوتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دلہن پھولوں کا ہار تھامے غصے سے دولہا کو گُھور رہی ہے اور غصے میں دولہا کو ہار پہناتی ہے۔ اس کے جواب میں دولہا دلہن کی طرف دیکھے بغیر ہار پھینک کر پہناتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by memes | comedy (@ghantaa)

- Advertisement -

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ”ایسا سخت رویہ تو روسی صدر پیوٹن کے پاس بھی نہیں ہے،“ جب کہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ”شادی ہو رہی ہے یا دشمنی؟“ تیسرے نے لکھا کہ ”یہ دونوں زندگی بھر ایک ساتھ کیسے رہیں گے؟“۔

اس سے قبل بھارت میں شادی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دولہا نے دلہن کو برفی کھلائی تو اس نے غصے میں پھینک دی تھی۔ اس کے بعد دلہن کو دولہا کو پانی پلانے کے لیے گلاس دیا گیا۔

جب دولہن نے دولہے کو گلاس سے پانی پلانے کی کوشش کی تو دولہے نے اسے غصے سے ٹھکرا دیا تھا۔ اس کے بعد دلہن نے پانی کا گلاس بھی پھینک دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں