منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل آسڑیلوی ٹیم کو دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ بائیں کہنی میں تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

مزید پڑھیں: لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست، سیریز کینگروز کے نام

پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 235 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی یوں آسٹریلیا نے 115 رنز سے میزبان ٹیم کو شکست دی۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق 70 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم 55، عبداللہ شفیق 27 اور ساجد خان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

نیتھن لیون ٹیسٹ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں