اشتہار

گندم کی برآمد، روس نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: یوکرین سے جنگ کے باوجود روس نے ترکی اور مصر کے لئے اہم اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس ایران، ترکی اور مصر کو اناج کی فراہمی جاری رکھے گا، اس بات کا اعلان ماسکو میں قائم انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچرل مارکیٹ اسٹڈیز کے جنرل ڈائریکٹر دیمتری ریلکو نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شپنگ لاگت میں اضافے کے باوجود روس نے مصر، ترکی اور ایران سمیت اپنے کچھ بڑے گاہکوں کو اناج کی برآمدات جاری رکھی ہوئی ہے، لاجسٹکس کے مطابق مارچ سے اب تک تقریباً 900,000 ٹن گندم روسی بندرگاہوں پر لوڈ کی جا چکی ہے۔

- Advertisement -

اے جی فلو کے اعداد و شمار کے مطابق گندم سمیت اہم زرعی اجناس کی روسی برآمدات اپریل کے پہلے 13 دنوں میں صرف ایک ملین ٹن کم ہوئیں، یعنی بیرون ملک ترسیل مارچ میں اسی مدت کے لیے سطح کے قریب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روسی فوج نے یوکرینی شہر ماریو پول پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا

شپنگ لاگت سے متعلق کمپنی کا موقف ہے کہ بحیرہ اسود کے علاقے سے شپنگ کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں، جو جنگ کے خطرات کی وجہ سے پچھلے سال سے %50 سے %80 تک بڑھ چکے ہیں۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ مصر نے گندم کے تازہ ترین ٹینڈر میں روس سے ایک کارگو بک کرلیا ہے جبکہ فرانس نے بھی زیادہ تر روس سے گندم کی خریداری کی ہے۔

ادھر گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ زراعت نے بھی موجودہ سیزن میں روسی گندم کی برآمدات کے تخمینے کو بڑھا کر 33 ملین ٹن کردیا تھا جو کہ یوکرین کے بحران سے پہلے اس کی پیش گوئی سے صرف 2 ملین ٹن کم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں