اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی رکن اسمبلی کوما میں چلی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی میں گزشتہ دنوں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متاثر ہونے والی پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

ترجمان تحریک انصاف کا بتانا ہے کہ آسیہ امجد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس تشدد کا نشانہ بنی تھیں ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کوما میں جاچکی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آسیہ امجد پچھلے 30 گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ آسیہ امجد راولپنڈی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں