اشتہار

امریکی ماڈل بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف پھٹ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی نژاد امریکی سپر ماڈل پدما لکشمی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کے خلاف پھٹ پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ماڈل پدما لکشمی نے لکھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بیان بازی ہو رہی ہے اور ان پر تشدد کر کے لوگ خوش ہوتے ہیں۔

پدما لکشمی نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف مظالم کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، اس سے لوگ خوف زدہ ہوتے ہیں، یہ پروپیگنڈا خطرناک ہے۔

- Advertisement -

امریکی ماڈل نے مزید لکھا کہ جب آپ کسی کو کم تر سمجھتے ہیں تو ان کے ظلم میں حصہ لینا بہت آسان ہوتا ہے، اس خوف و ہراس کے آگے نہیں جھکنا چاہیے، بھارت یا کسی اور ملک میں ہندو مذہب کو کئی کظرہ نہیں ہے۔

پدما لکشمی نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو امن سے رہنے کا حق ہے، مسلمان بھی اس زمین پر پُرامن طور پر رہنے کے حقدار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں