اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

میچ کے دوران نوجوان کی عجیب و غریب حرکت، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کی پچ پر اسکوٹر چلانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان میچ کے دوران اسکوٹر چلاتا ہوا پچ پر آگیا اور مزے سے رائیڈنگ کرتا رہا۔

اسکوٹر چلاتے میدان میں داخل ہونے پر نوجوان کو تو کسی نے نہیں روکا لیکن اس وجہ سے میچ ضرور روکنا پڑ گیا۔

- Advertisement -

امپائرز سمیت کھلاڑی اس وقت حیران رہ گئے جب ایک نوجوان من موجیاں کرتا ہوا بغیر کسی روک ٹوک کے پچ پر اسکوٹر گھومتا ہوا چلتا بنا۔

مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے اور اپنے اپنے انداز میں ردعمل کا اظہار کرتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں