اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب: عازمین حج کی رجسٹریشن شروع، خیمے مختص

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے مملکت میں موجود شہریوں اور مقیم غیرملکی عازمین حج کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت کے شہری اور مقیم غیرملکی جو اس سے حج کا ارادہ رکھتے ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

ویب سائٹ اور اعتمرنا ایپ پر حج درخواستوں کی رجسٹریشن کا عمل 12 جون تک جاری رہے گا جس کے بعد مطلوبہ کوائف کی جانچ پڑتال کرکے کامیاب امیدواروں کے ناموں کو اعلان کیا جائے گا۔

- Advertisement -

داخلی عازمین حج کے لیے 10 سے 14 ہزار ریال تک کے پیکیج مقرر کیے گئے ہیں۔

انہیں 3 کیٹگریز دی گئی ہیں جن میں منیٰ ٹاورز، ضیافہ ون اور ضیافہ ٹو شامل ہیں۔ ضیافہ پیکج میں جو خیمے مخصوص ہیں ان ک معیار ہوٹلوں میں فراہم کردہ سہولیات کے مساوی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ منیٰ میں حج کمپنیوں کو خیمے الاٹ کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ سب سے پہلے منیٰ ٹاورز کمپنیوں کو الاٹ کئے گئے ہیں جس کے بعد دوسری اور تیسری کیٹگری کے خیموں کی تقسیم ہوئی ہے۔

امسال حج کے لیے مشاعر مقدسہ میں تیاریوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ وزارت اور اس کے ماتحت ادارے عازمین کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں