اشتہار

جرمنی، جنونی شخص نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ برلن کے مشہور کرفیوئر سٹینڈم شاپنگ بلیوارڈ کے قریب واقع چرچ کے باہر پیش آیا، جہاں کار سوار نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، واقعے میں ایک شخص موقع ہر ہی ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد بھگڈر مچ گئی اور خواتین اپنے بچوں کو تلاش کرنے میں سرکرداں نظر آئے، اس دوران دلخراش منظر دیکھنے کو ملے، کئی زخمی سڑک پر امداد کے لئے تڑپتے نظر آئے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جرمنی: سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

واقعے کے بعدمقامی پولیس فوری حرکت میں آئے اور انہوں نے علاقے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور زخمیوں کو جائے حادثے سے اٹھاکر اسپتال منتقل کیا، واقعہ حادثہ ہے یا پھر تخریب کاری؟ سیکیورٹی فورسز نے ہر پہلو سے تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد کار سوار کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم آزاد ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ اس علاقے میں ماضی میں بھی ایک ایک ٹرک ڈرائیور نے جان بوجھ کر اپنا ٹرک کرسمس مارکیٹ میں جانے والے افراد پر چڑھادیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد مارے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں