اشتہار

عازمین حج پر ایک اور پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی محکمہ شہری دفاع نے کسی بھی ناخشگوار واقعے سے بچنے اور حفاظتی نکتہ نظر سے حاجیوں کو اپنے کیمپس میں گیس سلنڈر استعمال کرنے سے روک دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے حج مقامات پرایل پی جی گیس استعمال پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کےبعدحاجی بھی اپنےکیمپس میں گیس سلنڈراستعمال نہیں کرسکیں گے۔

حرمین شریفین میں قائم تمام سرکاری اداروں کے دفاتر پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔ پابندی کا مقصد کسی ناخوشگوار واقعے کو روکنا ہے۔

محرم قوانین پر عمل نہ کرنے والی خواتین عازمین حج کیلئے اہم فیصلہ

- Advertisement -

سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے تحت حج مقامات پر اونٹوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہ پابندی سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت کی جانب سے عائد کی گئی ہے جس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

حج سیزن کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں اونٹوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ یہ پابندی جانوروں سے انسانوں میں وائرس منتقلی روکنے کیلئے لگائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں