اشتہار

امریکا: گلہری نے ہزاروں لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کیرولائنا: امریکا کے ایک شہر میں گلہری نے ہزاروں لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایشویل کے مرکز میں 3 ہزار سے زائد صارفین کی بجلی اچانک منقطع ہو گئی۔

ریاست کی یوٹیلیٹی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی بندش کی ذمہ دار ایک گلہری ہے، جس نے تین ہزار سے زیادہ صارفین کو متاثر کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ڈیوک انرجی نے کہا کہ ایشویل کے مرکز کے علاقے میں ہزاروں صارفین، بشمول متعدد کاروبار اور سرکاری عمارتیں، بدھ کی صبح اس وقت بجلی سے محروم ہو گئے جب ایک گلہری نے کچھ تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے بعد بجلی بحال کر دی گئی تھی، تاہم اس کی وجہ سے صبح کاؤنٹی کے آفسز کے کھلنے میں واضح تاخیر ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون کے شروع میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب مینیسوٹا ویلی الیکٹرک کوآپریٹو نے کہا کہ ایک گلہری نے سب اسٹیشن کے آلات سے چھیڑ چھاڑ کی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار سے زائد صارفین ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں