19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور ہائیکورٹ نے سینیئر اینکر عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ورکنگ ڈے پر انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سینیئر اینکر عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ورکنگ ڈے پر انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور اخراج مقدمات کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں اینکر عمران ریاض پر مقدمات اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت پیش ہوئی اور بتایا کہ انہوں نے فائل کو دیکھا ہے اس پر تفصیلی جواب کی ضرورت ہے، اگر یہ مجسٹریٹ کے روبرو پہلے ورکنگ ڈے پر پیش ہونےکی گارنٹی دیں تو ضمانت پررہا کر دیا جائے، ہمیں عمران ریاض کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

عدالت عالیہ نے کہا کہ عمران ریاض حلف دیں کہ وکیل نے یقین دہائی کرائی ہے کہ آپ مجسٹریٹ کے سامنے پیشی تک ایسا متنازع بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں جس پر عمران ریاض نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کوئی ایسا بیان نہیں دیں گے۔

سینیئر اینکر عمران ریاض کی جانب سے یقین دہائی کرائی جانے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ چکوال کیس میں ضمانت دے دی جائے اس کے علاوہ کسی ایف آئی آر میں گرفتاری نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی ذاتی مچلکوں پرضمانت منظور کرلی اور سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی۔ اس موقع پر جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو ہتھکڑیاں تو نہیں لگیں جس پر عمران ریاض نے جواب دیا کہ ہتھکڑیاں اتر گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک کے بعد لاہور کی عدالت نے بھی عمران ریاض کیخلاف مقدمہ ختم کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی عدالت نے بھی عمران ریاض کیخلاف مقدمہ ختم کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں