24 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

میرا نے شادی کیلیے معروف بالی وڈ اسٹار کا نام بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے شادی کے لیے بالی وڈ کے معروف سُپر اسٹار کا نام بتا دیا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جب میرا سے شادی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر سلمان خان مجھے شادی کی پیشکش کریں تو میں انکار نہیں کروں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں مشہور ہالی وڈ اداکار سیلویسٹر اسٹالون المعروف ”رینبو“ سے آنکھیں بند کر کے شادی کرلیتی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کئی سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔ جب ان سے عمر کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”میری عمر اتنی بھی زیادہ نہیں جتنی لوگ سمجھتے ہیں“۔

میرا اکثر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ان کی پریس کانفرنس کے دوران رونے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ وہ اپنی فلم سنیما گھروں میں نہ دکھانے پر رو پڑی تھیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ سنیما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز غیر معیاری فلموں کو اہمیت دے رہے ہیں، جو فلمیں دیکھنے کے قابل نہیں انہیں ترجیح دی جا رہی ہے جب کہ میری فلموں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں