بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

چئیرمین نجکاری کمیشن نے استعفی دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین نجکاری کمیشن سلیم احمد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جو وزیراعظم پاکستان نے منظور کر لیا۔

انہوں نے ذاتی وجوہات کی پر استعفی دیا۔ سلیم احمد نے اس سال 18 جنوری کو چئیرمین پرائیویٹائزیشن کا عہدہ سنبھالا تھا ان کا فنانشل سیکٹر میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ تھا۔

- Advertisement -

سلیم احمد نے اپنے مختصر ٹینیور میں نجکاری پروگرام کو آگے بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کیا خاص طور پر پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی ری کیپٹیلائزیشن ‘ ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی فروخت کیلئے انتھک کاوشیں کیں۔

نجکاری پروگرام کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت بہت جلد نئے چئیرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن کا تقرر کرے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں