ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

"عمران خان نے کرپٹ سیاستدانوں کو دفن کردیا”

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ دہشتگردوں والی زبان بول رہا ہے، عدالتوں کو اس کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جمشید اقبال چیمہ نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کے خلاف دہشتگردی کی، آزادی مارچ کے دوران نہتے لوگوں پر شیل برسائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی فسطائیت کا جواب پنجاب ضمنی الیکشن میں دیکھنے کو ملا اور عوامی عدالت سے انصاف پر مبنی فیصلہ آیا، صرف تین ماہ میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک دگنا ہو گیا، عوام نے حکومتی بیانیے اور گورننس کو مسترد کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے تمام الزامات کو مسترد کردیا

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ دہشتگردوں والی زبان بول رہا ہے، پانچ ووٹ ادھر ادھر ہونے کےبیان کا عدالت کو نوٹس لینا چاہیے۔

مسرت جمشید چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے کرپٹ سیاستدانوں کی سیاست کو دفن کردیا، ہم حکومت بنانے کے بعد انتقام کی سیاست کو بھی ختم کردیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں